ویب ڈیسک: ڈنمارک میں حجاب ایک بار پھر پابندیوں کی زد میں آ گیا، اس سے قبل ڈنمارک میں دفاتر اور دیگر اداروں و بازاروں میں حجاب پر پابندی زیر بحث رہی تھی لیکن اب ڈینش وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت مکمل چہرہ ڈھانپنے والے اسلامی نقاب (برقعہ، حجاب) پر پہلے سے موجود پابندی کو سکولوں اور جامعات تک بڑھانا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈنمارک نے 2018 میں عوامی مقامات پر حجاب پر پابندی عائد کی تھی، اب وزیراعظم فریڈرکسن کی خواہش ہے کہ یہ قانون سکولوں اور یونیورسٹیوں میں بھی لاگو کیا جائے۔
