69لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی

عیدالاضحیٰ: پاکستان میں 69لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ پر رواں سال پاکستان میں 69لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی متوقع ہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں قربانی کے جانوروں اور کھالوں سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق رواں سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے، جن کے کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے متجاوز ہے۔
رپورٹ کے مطابق قربانی کے لیے جن جانوروں کا اندازہ لگایا گیا ہے، ان میں 30 لاکھ گائے، 1680 بھینسیں، 34 لاکھ 65 ہزار بکرے، 4 لاکھ 4 ہزار سے زائد دنبے اور بھیڑیں جبکہ ایک لاکھ 3 ہزار 635 اونٹ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان جانوروں کی کھالوں کی قیمتوں میں اضافے کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔
پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال قربانی اور کھالوں کے کاروبار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، 69لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی اور ان کی کھالوں کی قیمتوں میں‌اضافہ ملکی معیشت اور چمڑے کی صنعت کے لیے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  حیات آباد میں امن وامان بارے درخواست پر سماعت ملتوی، فریقین سے جواب طلب