کیمپنگ پاڈز کے ریٹس کم

خیبرپختونخوا کے 13سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کے ریٹس کم، اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: عید قربان پر سیاحوں کیلئے بڑا تحفہ، خیبرپختونخوا کے 13سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کے ریٹس کم کر دیئے گئے ، اور اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
خیبرپجتونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سیاحوں کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا، خیبرپختونخوا کے 13 سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کے ریٹس کم کر دیئَے گئے، اعلامیہ کے مطابق شاران مانسہرہ میں چار بیڈز کا دس ہزار اور دو بیڈز کا کمرہ چھ ہزار کر دیا۔
اعلامیہ کے مطابق ٹھنڈیانی ایبٹ آباد میں چار بیڈ کا کمرہ 8 ہزار جبکہ دو بیڈ کا کمرہ 4 ہزار ، یخ تنگی شانگلہ اور سمانہ اورکزئی میں کمرے دوہزار اور تین ہزار میں دستیاب ہیں۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی حبیب اللہ عارف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریٹ کم کرنے کا مقصد سیاحوں کو ریلیف دینا ہے، کم ریٹس میں سیاحوں کو بہترین سہولت فراہم کرینگے، جبکہ سیاحوں کیلئے عیدالاضحی پر سیاحتی مقامات کھلے ہیں۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق سیاح ٹورازم اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1422 پر جانے سے قبل رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے دیگر ریاستوں تک پھیل گئے