صیہونیوں کی شمالی غزہ پر بمباری

صیہونیوں کی شمالی غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز، 9فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں کی شمالی غزہ پر بمباری سے 9 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ شہر کے الاحلی ہسپتال کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جبالیہ البلاد میں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک مکان پر فضائی حملہ کیا گیا، جس سے 9 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
گزشتہ روز الاحلی ہسپتال خود بھی اسرائیلی بربریت کا شکار رہا، جس میں کم از کم چار صحافی جام شہادت نوش کر گئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ثناء نواز نے شوبز دنیا میں واپسی کا اعلان کر دیا