کشتی رانی اور دریاؤں میں نہانے

عیدالاضحیٰ: خیبر پختونخوا میں کشتی رانی اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ کے دوران صوبائی حکومت نے دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کر دی، تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آ جائے، صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض محسود نے بتایا کہ کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔
اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ تفریحی پارکس کی سیکیورٹی اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے بھی پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، ایران کی حمایت ودیگراہم امورزیربحث