فورسز کی بلوچستان میں کارروائی

فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 6جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ۔
بیان میں کہا گیا کہ سفورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں ۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایاگیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا اور مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ علاقے میں ممکنہ طور پر چھپے دیگر دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ دہشت گردی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  بلاول بھٹو کی سربراہی میں پارلیمانی وفد برسلز پہنچ گیا