پاکستان کو J-35اسٹیلتھ طیارے

چین کی پاکستان کو J-35اسٹیلتھ طیارے اورHQ-19ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش

ویب ڈیسک: چین کی جانب سے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کی گی ہے۔
حکومت پاکستان کے آفیشل اکائونٹ سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ چین سے 3.7 ارب ڈالر قرض کی مخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔
حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF-17 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ایران تجارت کے 3 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ: وفاق کا بجٹ آئی ایم ایف کا تیار کردہ کتابچہ ہے، عبدالکریم خان