خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز

خواجہ سعد رفیق کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل کردیاگیا

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا جہاں ان کے مختلف طبی ٹیسٹ کئے گئے ۔
بعد ازاں سابق وفاقی وزیر کی طبیعت میں بہتری آئی اور انہیں پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین نے کہاکہ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر ہسپتال لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  اورکزئی، پولیس اور فرنٹئیر کور کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ