وزیراعلیٰ علی امین ڈیرہ اسماعیل خان

وزیراعلیٰ علی امین ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ،عید آبائی علاقے میں منائیں گے

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے ،عیدالاضحی اپنے آبائی علاقے میں منائیں گے ۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق علی امین گنڈا پور عیدالاضحی منانے کے لئے اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے جہاں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عیدالاضحی میں قربانی الامین ہائوس میں کریں گے جبکہ عوام سے عید بھی ملیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور عید الاضحی کے دوران پارٹی کارکنان اور رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: نئے مالی سال کیلئے پیشہ ورانہ ٹیکس کی نئی شرح جاری کردی گئی