ویب ڈیسک: پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ،6سال میں سود کی ادائیگیاں 2ہزار ارب سے بڑھ کر 8ہزار 600ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔
ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑھتے قرضوں اور بلند شرح سود کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کی لاگت میں ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سود ادائیگیوں کا حصہ مجموعی قومی پیداوار میں دوگنا ہو کر تقریبا 8 فیصد تک جا پہنچا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں بھاری اضافے کے باعث ترقیاتی منصوبوں، صحت اور تعلیم کے لیے دستیاب مالی وسائل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
