ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے سعوی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے ۔
وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی اس موقع پر سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور بن سلمان خود گاڑی چلاکر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے لے کر گئے۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کم کرانے پر سعودی قیادت کے کردار کا شکریہ ادا کیا۔
