ملک بھر میں عیدالاضحی آج منائی

ملک بھرمیں عیدالاضحی آج منائی جارہی ہے،سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں عیدالاضحی آج منائی جارہی ہے ، نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے ۔
پشاورسمیت خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد ، عید گاہوں اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی سمیت فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنمائوں نے قوم کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں عیدالاضحی آج منائی جارہی ہے، مساجد میں اس دوران خصوصی دعاوں کا اہتمام بھی کیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  لندن: میئر صادق خان کو نائٹ ہُڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا