ویب ڈیسک: عید الاضحی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد، اخصوصی پیغام بھی جاری کر دیا.
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد، عالم اسلام کو بھی عید کے اس پرمسرت موقع پر دلی مبارکبد پیش کی ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسر نو زندہ کرنے کا دن ہے، ہمیں بطورقوم ایک دوسرے کا سہارا بن کر پاکستان کو ایک عظیم اور خوشحال ملک بنانا ہے، دعا ہے کہ اللہ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امت مسلمہ کیلئے خیرو برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ عیدالاضحیٰ کا پیغام صرف جانور کی قربانی تک محدود نہیں، یہ اپنے نفس، خواہشات اور مفادات کو اعلیٰ مقاصد کیلئے قربان کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، قربانی اور اتحاد کے جذبے کی ضرورت ہے، قربانی کا جذبہ ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج کے دن فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جو ایک بے رحمی، غیرانسانی مظالم اور بھوک کا شکار ہیں۔
