ویب ڈیسک: عید کے روز غزہ پر بمباری کے دوران جہاں ایک طرف مزید 42فلسطینی شہید ہوئے، وہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے جوابی وار میں 4 اسرائیلی ہلاک کر دیئے گئے۔
غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے عہدیدار نے بتایا کہ 11 افراد شمالی علاقے جبالیا پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، اس دوران غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی دھماکہ خیز مواد اور سرنگوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک عمارت میں داخل ہوئے تھے، جہاں پہلے سے نصب بارودی مواد پھٹنے سے عمارت اسرائیلی فوجیوں پر آ گری۔
یاد رہے کہ عید کے روز غزہ پر بمباری کے دوران جہاں ایک طرف مزید 42فلسطینی شہید ہوئے، وہیں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے جوابی وار میں 4 اسرائیلی ہلاک کر دیئے گئے۔
