پی ٹی آئی اس وقت تحریک

پی ٹی آئی اس وقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، رانا ثنا اللہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر اور مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تحریک انصاف کو قومی ایشوز پر مذاکرات کی دعوت بھی دی۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنے کی آفر کی گئی ہے، وقت کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی قوتیں مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے کردار ادا کریں۔
رانا ثناء اللہ نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اس وقت تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے، کیونکہ قومی مفاد، سیاسی ضد سے کہیں بالاتر ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بلاجواز حملے کی کوشش کی، لیکن پاک فوج نے بروقت اور بھرپور جواب دے کر دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاک افواج نے ایسا دندان شکن جواب دیا کہ بھارت عالمی سطح پر ذلیل و رسوا ہو گیا، اور مودی، جو پاکستان کو ایک ذیلی ریاست سمجھتا تھا، اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ کی بے ضابطگیوں کا انکشاف