بنگلہ دیش میں عام انتخابات اگلے

بنگلہ دیش میں عام انتخابات اگلے سال کرانے کا اعلان

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بنگلہ دیش میں عام انتخابات اگلے سال کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ الیکشن اپریل 2026 میں ہوں گے۔
انہوں نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بنگلہ دیش میں عام الیکشن اپریل 2026 کے پہلے دو ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے، الیکشن کمیشن آنے والے دنوں میں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔
ڈاکٹر محمد یونس کا مزید کہنا تھا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنھبالا تھا، آئندہ عیدالفطر تک ملک میں اس حوالے سے کام مکمل ہو چکا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  صدر ٹرمپ نے طاقت کے ساتھ امن کا پیغام دیا: اسرائیلی وزیر اعظم