عمران خان نماز عید ادا نہ

سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان نماز عید ادا نہ کر سکے

ویب ڈیسک: اڈیالہ جیل میں صبح 7 بجے نماز عید ادا کی گئی، تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان نماز عید ادا نہ کر سکے۔
اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے، مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی، جبکہ اس کے باوجود سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان نماز عید ادا نہ کر سکے۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے آگاہ کردیا تھا، انہوں نے اپنے سیل میں ہی قیام کیا، یاد رہے کہ یہ بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے، جبکہ بشری بی بی دوسری عید جیل میں گزار رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت