تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سےگرمی کا زور ٹوٹ گیا،موسم خوشگوار

ویب ڈیسک: عید الاضحی کے پہلے روز صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، عصر کے وقت شروع ہونے والی بارش جم کر برسی، جس سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، وہیں موسم بھی خوشگوار ہو گیا ہے. اس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے.
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کا امکان ہے. یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، جبکہ اس کے ساتھ ہی موسم بھی خوشگوار ہو گیا، جو اس پرمسرت موقع پر کسی نعمت سے کم نہیں.

مزید پڑھیں:  علاقائی سالمیت کے اصولوں کیخلاف ورزی قابل مذمت ہے، دفتر خارجہ