مسلح افراد کا پولیس پر حملہ

بنوں: مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع بنوں میں عید کے روز مسلح افراد کا پولیس پر حملہ، ایک اہلکار زخمی ہو گیا جسے فوری علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے تھانہ ککی کے پولیس اہلکار روٹین گشت پر تھے کہ اس دوران دو مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں ایک پولیس اہلکار طارق پاؤں پر لگ کر زخمی ہو گیا، اس سے زیادہ پولیس کا نقصان نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں شدید گرمی، پارہ 50 ڈگری تک جا پہنچا