ویب ڈیسک: عید کے دوسرے دن ڈیرہ اسماعیل خان میں کار کھائی میں جا گری، اس حادثہ میں 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے کار کھائی میں گر گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
