ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی عیدالاضحی خصوصی صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں 3563 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
عیدالاضحی خصوصی صفائی آپریشن کے پہلے روز 707 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اور باقیات اٹھائی جارہی ہیں، اس دوران تقریباً پانچ ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں، جبکہ پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق کلیکشن پوائنٹس پر سپرے کر کے چونا ڈالا جارہا ہے، جس کی مانیٹرنگ ہر زون کی سطح پرٹیمیں کر رہی ہیں، عملہ گلی محلوں سے آلائشیں اور باقیات اٹھاکر کلیکشن پوائنٹس منتقل کر رہا ہے، جس کے بعد آلائشیں ڈمپنگ سائٹ میں گڑھے میں تلف کی جا رہی ہیں۔
ڈبلیو ایس ایس کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صرف مقررہ کلیکشن پوائنٹس پر آلائشیں پھینکیں، گلی محلوں، سڑکوں، ندی نالیوں اور نہروں میں آلائشیں نہ پھینکیں، بلکہ آلائشیں تھیلوں میں ڈال کر گھر کے سامنے رکھیں، عملہ انہیں اٹھائے گا۔ یاد رہے پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی عیدالاضحی خصوصی صفائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں 3563 سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
