کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملہ

کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

ویب ڈیسک: کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے، ان پر فائرنگ کی گئی ہے، جس سے وہ لگ کر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
کولمبیا کے صدارتی امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ ان پر حملہ دارالحکومت بوگوٹا میں ہوا،
ذرائع کے مطابق دائیں بازو کے اپوزیشن سینیٹر اور اگلے سال کے صدارتی انتخابات کے امیدوار میگوئل اوریبے ریلی کے دوران خطاب کررہے تھے کہ انہیں 3 گولیاں ماری گئیں۔ قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے 39 سالہ میگوئل اوریبے کو سر پر 2 گولیاں لگیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب کولمبیا کے صدارتی امیدوار پر فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ کولمبین حکومت نے اس واقعے کو ایک حملہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یاد رہے کولمبیا کے صدارتی امیدوار قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہو گئے، ان پر فائرنگ کی گئی ہے، جس سے وہ لگ کر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کا واک آئوٹ