عیدالاضحیٰ پر قربانیوں کا سلسلہ دوسرے

عیدالاضحیٰ پر قربانیوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ پر قربانیوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، ملک بھر میں جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے، اس دوران لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے کیلئے خصوصی دعوتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں دوسرے دن بھی عیدالاضحیٰ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر کے مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں، پہلے دن کی نسبت دوسرے دن جانوروں کی قربانی میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔
عید کے دوسرے دن رشتہ داروں کے گھروں اور بچوں کو لے کر پارکوں کا رخ کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں، ایک دوسرے کو دعوتیں بھی دی جا رہی ہیں۔
عیدالاضحیٰ پر قربانیوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، اس دن خصوصی قربانی کے گوشت کے چٹخارے دار پکوان تیار کر کے لوگ ایک دوسرے کو پیش کر رہے ہیں، اور ان سے مہمانوں کی خاص تواضع کی جا رہی ہے، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور، بیرسٹر گوہر اور عمرایوب سمیت دیگر بری