ویب ڈیسک: انگوراڈا بارڈر پر پاک افغان سرحدی حکام کے مابین خیرسگالی کا مظاہرہ کیا گیا، اس دوران حکام نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں دینے سمیت عید مبارکباد بھی پیش کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انگوراڈا بارڈر پر پاک افغان سرحدی حکام کے درمیان عید کے موقع پر خیر سگالی کا مظاہرہ کیا گیا، جنوبی وزیرستان میں واقع انگور اڈا بارڈر ٹرمینل پر دونوں ممالک کے سرحدی حکام کے درمیان مٹھائیوں کا تبادلہ کیا گیا۔
ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے کمانڈر نے افغان حکام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مٹھائی پیش کی، جس کے جواب میں افغان حکام نے بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے جوابی مٹھائی پیش کی اور خیرسگالی کا اظہار کیا۔
یہ خوبصورت روایت دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور امن کے پیغام کو فروغ دینے کا عملی نمونہ ہے، اس سے جہاں سرحدی حالات میں بہتری آئے گی ، وہیں امن و آمان کی فضا بھی قائم ہوگی۔
