لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی

لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی، تین فیکٹریاں خاکستر

ویب ڈیسک: لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی کا دلخراش واقعہ عید کے دوسرے دن پیش آیا، اس واقعہ میں تین فیکٹریاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی مزید پانچ گاڑیاں آپریشن میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گئی ہیں، مجموعی طور پر ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ بجھانے کےآپریشن میں شریک ہیں ، لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں آتشزدگی کا واقعہ رات چار سےساڑھے چار بجے کے درمیان واقع ہوا۔
اس آتشزدگی کی وجہ سے فیکٹری سے تاحال سامان نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا ہے اور اب آگ بجھانے کا عمل جاری ہے، جلد آگ پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق لانڈھی ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگی تھی جو دوبارہ بھڑک اٹھی اور ہوا تیز ہونے کے باعث آگ نے مزید دو فیکٹریوں کو لپیٹ میں لے لیا، دھوئیں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایران نےامریکی حملوں کےبعداسرائیل پر جوابی میزائل برسا دیئے،کئی اسرائیلی زخمی