چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا عیدالاضحی صفائی

پشاور: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا عیدالاضحی صفائی آپریشن پر اظہار اطمینان

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا عیدالاضحی صفائی آپریشن پر اظہار اطمینان، ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو عید کے تینوں دن ہمہ وقت صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سید شہاب علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی یاسر علی بھی ان کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری نے شہر بھر میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔
شہر کے دورہ کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا عیدالاضحی صفائی آپریشن پر اظہار اطمینان، دیگر خصوصی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔
چیف سیکرٹری یونیورسٹی روڈ، کینال روڈ، اولڈ باڑہ روڈ، کوہاٹی، بیرون یکہ توت، وزیر باغ اور لاہوری گئے، اس دوران انہوں نے ڈبلیو ایس ایس پی حکام کو عید کے تینوں دن ہمہ وقت صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
سید شہاب علی شاہ نے کہا کہ آپریشن کی مسلسل مانیٹرنگ کرتے ہوئے عملے کودن رات الرٹ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی اعلان کے فوراً بعد اسرائیلی فضائیہ کا تہران پر حملہ