ویب ڈیسک: بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کے حوالے سے پاور ڈویژن نے وضاحت جاری کر دی ہے، پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کے دو میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں ، دوسرا میٹر قانون کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں ، جھوٹی خبریں پھیلانا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
نیپرا مینول 2021 کے مطابق مخصوص شرائط پر دوسرا میٹر جائز ہے، علیحدہ پورشن، سرکٹ، داخلی راستے اور کچن پر دوسرا میٹر لگ سکتا ہے۔
