ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں باٹا کے پہاڑی سلسلے میں لگی آگ تیسرے روز بھی قابو نہ کی جا سکی ہے، دشوار گزار علاقہ ہونے کے باعث اہلکاروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آگ سے بڑی تعداد میں قیمتی درخت اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچا، قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے، آگ بجھانے کیلئے ریسکیو، محکمہ جنگلات، ایف سی اور لیویز اہلکاروں کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
