ویب ڈیسک: عید قربان پر ضلع صوابی میں صفائی مہم جاری ہے، جانوروں کی الائیشین ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی مہم جاری ہے، اس دوران تمام پوائنٹس صاف کر دیئے گئے۔
صوابی میں عید کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ٹی ایم اے ٹوپی عیدآلاضحی صفائی خصوصی پلان کے تحت تحصیل ٹوپی میں عیدآلاضحی صفائی مہم زور و شور سے جاری ہے۔
صفائی مہم میں تقریبا 20 گاڑیاں ٹریکٹرز ٹرالیاں ، سوزوکی مینی ڈمپرز اور تقریبا 601 ملازمین حصہ لے رہے ہیں، اس دوران تحصیل ٹوپی میں تمام پوِانٹس کو صاف کر دیا گیا ہے۔
