چارسدہ سمیت ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ

عیدالاضحی: چارسدہ سمیت ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ، عوام کا براحال

ویب ڈیسک: عیدالاضحی کے دوسرے روز چارسدہ سمیت ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا، جس سے گرمی کے مارے عوام کا براحال ہو گیا۔
چارسدہ سٹی میں بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ پر عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے، اس دوران عوام کا کہنا تھا کہ پیسکو حکام کی عید میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات کو ہوا میں آڑا دیا گیا ہے، جو کہ عوام سے ناانصافی کے مترادف ہے۔
لوڈشیڈنگ کے خلاف تحصیل تنگی دادو کلے مندنی کے عوام سٹرکوں پر نکل آئے، مندنی کے عوام نے واپڈا کے خلاف روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کر دی، اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہے۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  ناران میں گلیشیر کے نیچے آکر تین سیاح جاں بحق ہو گئے