ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور چارسدہ میں صفائی مہم جاری ہے، علاقہ کی صفائی کیلئے عملہ متحرک رہا۔
تفصیلات کے مطابق مردان میں سنت ابرہیمی ادا کرنے بعد صفائی مہم جاری ہے، صفائی آپریشن کا باقاعدہ طور پر افتتاح کر دیا گیا، ٹی ایم اے اور ڈبلیو ایس ایس سی ایم کی جانب سے مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
دوسری طرف ٹی ایم اے چارسدہ کا صفائی عمل جاری ہے، ایم سیز ایریا، تحصیل بازار اور دیگر اہم مقامات کی صفائی مکمل کرنے کے بعد ٹی ایم اے کا صفائی عملہ اتمانزئی کے مختلف علاقوں میں صفائی کے کام میں مصروف ہے۔
فوکل پرسن نے کہا کہ آلائشوں کو اٹھانے تک صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا، شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر کہیں بھی آلائش موجود ہو تو فوری طور پر ٹی ایم اے سے رابطہ کریں، تاکہ عملہ موقع پر پہنچ کر آلائش کو بروقت اٹھا سکے۔ یاد رہے کہ عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی خیبرپختونخوا کے اضلاع مردان اور چارسدہ میں صفائی مہم جاری ہے، علاقہ کی صفائی کیلئے عملہ متحرک رہا۔
