ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں تربیلا جھیل چکہائی کےمقام پر دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر حادثہ پیش آیا ہے، تربیلا جھیل چکہائی کےمقام پر دو افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
دونوں افراد سیر کے لیے آئے ہوئے تھے، اور نہاتے ہوئے ڈوب گے، جن کی تلاش کیلئے مقامی افراد نے اپنی مدد کے تحت کارروائی کی ، تاہم ریسکیو ٹیمیں تاحال موقع پر نہیں پہنچ سکیں۔
