ویب ڈیسک: ضلع سوات کے تحصیل مینگورہ شہر کے متعدد علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جس سے محلہ گل مشال، علی آباد، رنگ محلہ، گنبد میرہ اور دیگر علاقے متاثر ہیں۔
علاقہ مکین مینگورہ شہر کے متعدد علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہونے پر سراپا احتجاج ہیں، اور انہوں نے نشاط چوک میں احتجاجی مظآہرہ کیا، اس دوران انہوں نے سڑکیں بند کر دیں۔
مظاہرین نے واپڈا اور منتخب نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز 6 بجے سے بجلی بند ہے، محکمہ واپڈا نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔
