ویب ڈیسک: اسرائیل کے حساس جوہری وعسکری منصوبوں بارے خفیہ دستاویزات ایران کے ہاتھ لگنے کا انکشاف ایرانی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس نے اسرائیل کے حساس اور اسٹریٹجک منصوبوں سے متعلق بڑی تعداد میں خفیہ دستاویزات حاصل کر لی ہیں، جن میں اسرائیلی جوہری تنصیبات اور عسکری منصوبوں سے متعلق مواد بھی شامل ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران نے اسرائیل سے متعلق خصوصی حساسیت کی حامل بہت بڑی مقدار میں سٹریٹجک دستاویزات حاصل کی ہیں، ان میں ہزاروں ایسی فائلز شامل ہیں جن کا تعلق اسرائیل کی جوہری تنصیبات اور مقبوضہ علاقوں سے متعلق منصوبوں سے ہے۔
یاد رہے کہ دستاویزات کے حاصل کیے جانے کا وقت واضح نہیں کیا گیا، تاہم رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی کچھ عرصہ قبل انجام دی گئی تھی، مگر ان دستاویزات کی ایران منتقلی کے عمل کو مکمل طور پر خفیہ رکھا گیا تاکہ معلومات کے محفوظ اور محفوظ طریقے سے منتقلی کو یقینی بنایا جا سکے۔
