بھارتی ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے

بھارتی ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہے، صدر زرداری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری سے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں اور ورکرز نے ملاقات کی اور انہیں عید مبارکباد دی، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ انتہائی غیر انسانی برتاو کیا جاتا ہے، جو باعث تشویش ہے، بھارتی ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہے۔
اس موقع پر صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی کی ترقی کیلئے مل کر كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی، جو موجودہ وقت کا تقاضہ بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، اور اس سلسلے میں کام کرنا چاہئے، کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے بھارت کی بڑھتی شدت پسندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کیساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے، بھارتی ہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے نقصان دہ ہے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کو نان فائلرز کو زبردستی رجسٹرڈ کرنےکا اختیار دےدیاگیا