کشتی میڈلین صیہونیوں نے قبضے

غزہ کیلئےامدادلیجانے والی کشتی میڈلین صیہونیوں نے قبضے میں لے لی

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے نہ صرف فلسطینیوں پر بارود برسانے کا سلسلہ جاری ہے بلکہ غزہ کیلئے امداد لیجانے والی کشتی میڈلین صیہونیوں نے قبضے میں لے لی، اور اس میں سوار تمام عملے کو حراست میں لے لیا۔
اسرائیلی بحری فوج نے فریڈم فلوٹیلا کولیشن میں شامل غزہ میں امداد لے جانے والی کشتی میڈلین کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس کا محاصرہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا، صیہونی فوج نے جہاز کا گھیراؤ کرنے کے بعد کمیونیکیشن کو جام کیا اور جہاز میں موجود تمام عملہ کے فون بند کرا دیئے، جس کے بعد جہاز کے ارکان کا رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ جہاز سے جاری لائیو نشریات بھی بند ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پر ڈرونز سے حملہ کرکے لوگوں پر ایسا سفید سپرے کیا گیا جس سے لوگوں کی جلد متاثر ہونا شروع ہوئی۔ دوسری جانب اپنے ایک بیان میں اسرائیل کی وزارت خارجہ نےبھی فریڈم فلوٹیلا کے جہاز کو روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلوٹیلا کو اسرائیل کے اشدود پورٹ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایپکا نے 23جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے گھیراؤکا اعلان کردیا