وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائیگا

وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائیگا، بڑی کمپنیوں کو مزید ریلیف کا امکان

ویب ڈیسک: وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائیگا، بجٹ 26-2025 میں بڑی کمپنیوں کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد ہوسکتا ہے جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔بجٹ میں مجموعی آمدن کا تخمینہ 19 ہزار 400 ارب اور ٹیکس وصولی کا ہدف 14 ہزار 130 ارب روپے ہے ، قرضوں کی ادائیگی پر 6 ہزار 200 ارب جبکہ قرضوں پر سود ادائیگیوں کے لیے 8 ہزار 685 ارب روپے خرچ ہوں گے.
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، جس کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔بجٹ اجلاس کا شیڈول گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے منظور کر لیا گیا تھا، بجٹ میں بڑی کمپنیوں کو مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے، ان کیلئے سپر ٹیکس میں کمی کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق سالانہ 15 کروڑ منافع کمانے والی کمپنیاں بدستور سپر ٹیکس سے مستثنی رہیں گی، سالانہ 20 کروڑ تک منافع کمانے والی کمپنیوں کا سپر ٹیکس 1 فیصد سے کم ہو کر 0.5 فیصد جبکہ 25 کروڑ تک کا منافع کمانے والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس 2 کے بجائے 1.5 فیصد ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کیلئے انکم ٹیکس کی شرح میں فی الحال کمی نہ ہونے کا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں 850 سی سی کی گاڑی پر سیلز ٹیکس میں 5.5 فیصد اضافے کا امکان ہے، 3500 سے زائد امپورٹڈ اشیاء اور خام مال پر ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی متوقع ہے۔ مقامی صنعت کیلئے امپورٹڈ خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی کمی ہو سکتی ہے۔
تنخواہوں اور پنشن میں‌اضافے کی تجویز پیش
فاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ کل پیش کیا جائے گا، جس کا حجم 17 ہزار 600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، بجٹ میں‌سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فیصد جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے ، بجٹ خسارے کا ہدف بھی یہی مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان ٹیکس آمدن دو ہزار 584 ارب روپے، صوبے ایک ہزار 220 ارب کا سرپلس دیں گے، دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ بجٹ میں تعلیم کیلئے 13 ارب 58 کروڑ اور صحت کیلئے 14 ارب 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے.

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کے 10ڈرون طیارے مارگرانے کا دعویٰ کردیا