قربانی اور دعوتوں سمیت سیر وتفریح

عیدالاضحیٰ کاتیسراروز، قربانی اور دعوتوں سمیت سیر وتفریح کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: گرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھِی قربانی اور دعوتوں سمیت سیر وتفریح کا سلسلہ جاری رہا، لوگوں نے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کر لیا، بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے عید کی خوشیاں پرفضا مقامات میں منائِیں۔
عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز بھی پہلے دن کی طرح کافی مصروف رہا، اس دن قربانی اور دعوتوں سمیت سیر وتفریح کا سلسلہ جاری ہے، عوام کی بڑی تعداد سیر وتفریح کیلئے پارکوں اور تفریحی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے، جبکہ دوسری طرف سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی اجتماعی اور انفرادی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سمیت ہری پور کےسب سے مشہور پکنک پوائنٹ خانپور ڈیم پرلوگوں کا رش امڈ آیا، لوگ قربانی کے بعد اپنی فیملیز کے ساتھ پیرا گلائڈنگ، پیراسیلنگ، واٹربوٹ کے مزے لینے انجوائے کرنے خانپور ڈیم جا پہنچے ہیں۔
ہری پور سمیت جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد اور دیگر اضلاع سے آنے والے سیاحوں کی بھی ایک بڑی تعداد اس موقع پر پرفضا مقامات میں موجود ہے، تاہم ٹی ایم اے کی جانب سے ان کیلئے سہولیات کا فقدان رہا، ان مقامات پر پینے کا پانی ہے نہ بیٹھنے کی جگہ اور نہ ہی دیگر ضروریات پوری کرنے کی سہولت موجود ہے۔
ہری پور سمیت پنڈی اسلام آباد اوردیگر اضلاع سےلوگ خانپور ڈیم پرہلا گلا کرنے لگے ہیں، چھوٹے بچے بڑے بزرگ اور خواتین کا رش دوستوں یاروں کے ساتھ بڑی عید کے بڑے مزے لینے لگے۔
دوسری جانب ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو قربانی کے گوشت میں پیشہ ور کبابیوں کا ذائقہ چاہتے ہیں، اس کیلئے معروف باورچیوں اور کبابیوں کی خدمات پہلے ہی حاصل کر لی گئی ہیں۔ جن افراد نے عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے دن قربانی کا فریضّہ سر انجام دے دیا وہ مہمانوں کے استقبال اور عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  سندھ کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا گیا