پشاور کی سڑکوں کو عرق گلاب

صفائی آپریشن، پشاور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور کلورین ملے پانی سے دھویا گیا

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈبلیو ایس ایس پی کا عیدالاضحی خصوصی صفائی آپریشن آج کلوز کیا جائے گا، دوسرے روز صفائی آپریشن کے دوران پشاور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور کلورین ملے پانی سے دھویا گیا، آج شام سے پہلے یہ آپریشن ختم کر دیا جائیگا۔
آپریشن میں ساڑھے تین ہزار سے زائد اہلکار حصہ لے رہے ہیں، دوسرے روز پشاور کی سڑکوں کو عرق گلاب اور کلورین ملے پانی سے دھویا گیا، دوسرے روز آپریشن رات گئے تک جاری رہا، اس روز شہر بھر سے 4 ہزار 700 ٹن سے زائد آلائشیں اٹھا کر تلف کی گئیں۔
عید کے پہلے دو دنوں میں 9 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی گئیں، ان ایام میں ڈبلیو ایس ایس پی کا عملہ 707 چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھا رہا ہے، اس دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسر علی خان نے شہر بھر کا دورہ کیا اور آپریشن کا جائزہ لیا۔
عید الاضحیٰ صفائی آپریشن کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اور اس دوران شکایات پر بھی فوری کارروائی کی جارہی ہے، جبکہ آپریشن کلوز کرنے کے بعد سڑکوں اور کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کی جائے گی، الائیشیں اٹھانے کیلئے کلیکشن پوائنٹس کی دھلائی کر کے وہاں چونا ڈالا گیا، جبکہ جراثیم کش سپرےاور مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
یاسر علی خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آلائشیں مقررہ کلیکشن پوائنٹس پہنچائیں، گلی محلوں میں نہ پھینکیں، آلائشیں تھیلوں میں ڈال کر گھروں کے سامنے رکھیں تاکہ عملہ انہیں اٹھائے۔

مزید پڑھیں:  قومی سلامتی کمیٹی کی ایران پرحملوں کی مذمت،مکمل حمایت کا اعادہ کیا