20 لاکھ افراد فاقہ کشی

غزہ میں بھوک پیاس، تقریباً 20 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں

ویب ڈیسک: گولہ باری کے ساتھ ساتھ صیہونی فلسطینیوں کو بھوک پیاس سے بھی موت کے منہ میں لے آئی، آج غزہ میں امداد سامان کی رسد بند ہونے سے غزہ میں بھوک پیاس کا راج ہے، تقریباً 20 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں۔
اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ کی 93 فیصد آبادی شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکی ہے، تقریباً 20 لاکھ افراد فاقہ کشی کے دہانے پر ہیں، امدادی مراکز پر اسرائیلی فائرنگ سے گزشتہ چند دنوں میں سینکڑوں افراد شہید کر چکی ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی حماس اسرائیلی جنگ میں اب تک 55 ہزار کے قریب فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 27 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 90 فیصد آبادی بےگھر ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور یونیورسٹی کے رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی مبینہ قتل شدہ نعشیں برآمد