ویب ڈیسک: عید الاضحیٰ کے دوران دریاوں میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی کیخلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، عید کے تیسرے دن 3نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 3نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، یہ نوجوان نہانے کی غرض سے گئے تھے کہ اسی دوران تینوں نوجوان ڈوب گئے۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت راول ڈیم میں نہانے پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود لوگ یہاں نہانے آ جاتے ہیں۔
