ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف پرتشدد

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے، گاڑیاں نذر آتش

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرہ کیا گیا ، اس دوران مظاہرین کی جانب سے گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے جاری ہیں، صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔
دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے، اشتعال انگیزی پھیلانے والے قانون سے بچ نہیں پائیں گے، امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی جگہ نہیں۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد: لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے بند