نہاتے ہوئے 40 افراد گرفتار

ہری پور: تربیلا اور خان پور ڈیم میں نہاتے ہوئے 40 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے تربیلا اور خان پور ڈیم میں نہاتے ہوئے 40 افراد گرفتار کر لئے۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کر لیا۔
تربیلہ جھیل اور نوری ابشار پر گزشتہ روز پانچ افراد کے ڈوب جانے کے بعد کاروائی عمل میں لائی گئی، اسسٹنٹ کمشنر شاہد اقبال کی تربیلہ ڈیم پر اور اسسٹنٹ کمشنرتزئین ظفر کی خانپور ڈیم پرکاروائیاں جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مل کر دفعہ 144 کیخلاف ورزی کرنے پر تربیلا اور خان پور ڈیم میں نہاتے ہوئے 40 افراد گرفتار کر لئے۔

مزید پڑھیں:  ایران پر حملے کے وقت ٹرمپ 'سچویشن روم'میں موجود، تصاویر جاری