ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار شاہد اللہ شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے. پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا، اس دوران تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی ہوا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ آپریشن کو عوام کے تعاون سے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے کامیاب کرایا، سخت مقابلے کے بعد تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ آپریشن میں اہم کمانڈر طارق عرف الہام کو ٹارگٹ کیا گیا، جو اہم مقدمات میں مطلوب تھا۔ لکی مروت کے تھانہ سرائے گمبیلا کی حدود میں واقع گاؤں کوٹ کشمیر میں پولیس مقابلہ کے دوران عوام نے بھی بھرپور ساتھ دیا اور پولیس سے مل کر نامعلوم مسلح افراد کے خلاف فائرنگ تبادلہ میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ جھڑپ کے دوران پولیس اہلکار شاہد اللہ شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے، دوسری طرف تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں.
