ویب ڈیسک: ضلع مردان میں عید الاضحی کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رہا، عید کے پہلے روز 1360 ٹن، دوسرے روز 530 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر محفوظ طریقے سے تلف کیا گیا۔
مردان میں عید الاضحی کے تیسرے روز بھی صفائی آپریشن جاری رہا اس دوران 700 ورکرز اور 80 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں۔
عید کے دو دنوں میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم نے مردان شہر کے14یونین کونسلوں سے1890 ٹن جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا کر اسے محفوظ طریقے سے تلف کر دیا ہے۔
عید کے پہلے روز 60 جبکہ دوسرے روز 40 شکایات موصول ہوئیں، جنہیں حل کر دیا گیا ہے، شہر کے مختلف مقامات سے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھا نے کے بعد اسے روڈ واشر کے ذریعے صاف کیا جارہا ہے۔
