ویب ڈیسک: یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار پرتگال کے نام رہا، فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ جیتنے میں دل کھول کر پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔
پرتگیز ڈیفنس لائن سے لے کر فارورڈز تک تما کھلاڑیوں نے میچ اپنے نام کرنے کیلئے بھرپور کوشش کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوئیفا نیشنز کپ کا ٹائٹل دوسری بار پرتگال کے نام رہا۔
پرتگال کی ٹیم نے پینالٹی ککس پر دفاعی چمپئن سپین کو 5 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی، مقررہ وقت میں پرتگال اور سپین نے 2,2 گول کیے تھے، جبکہ دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کر سکیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس نے میزبان جرمنی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-2 سے ہرا دیا، فرانس کے کلیان امباپے کے انٹرنیشنل گولز کی ففٹی بھی اس میچ میں مکمل ہوگئی۔
