ججز کی حمایت یورپی یونین

نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنیوالے ججز کی حمایت یورپی یونین نے بھی کردی

ویب ڈیسک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنیوالے ججز کی حمایت یورپی یونین نے بھی کردی، یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہیگ میں قائم عالمی عدالت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
یورپی کمیشن کی صدر اورسلاوان ڈیرلائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئی سی سی دنیا کے سنگین ترین جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے، یہ ہمارا استحقاق ہے کہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور متاثرین کو سپورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آئِ سی سی کو کسی بھی دباؤ سے آزاد ہو کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، یاد رہے کہ نیتن یاہو کے وارنٹ جاری کرنیوالے ججز کی حمایت یورپی یونین نے بھی کردی۔
کمیشن ترجمان انیتا ہیپر نے کہا ہے کہ ہم ان چار اضافی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ہم عدالت اور اس کے عملے کے تحفظ کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گے۔ امریکا نے یہ پابندیاں ان ججز کیخلاف لگائیں جنہوں نے گزشتہ سال اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے والی کارروائی میں حصہ لیا تھا۔
یورپی کونسل کے سربراہ انٹونیو کوسٹا نے بھی آئی سی سی کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کسی قوم کے خلاف نہیں بلکہ بے گناہی کے خلاف ہے، ہمیں عدالت کی خودمختاری اور ساکھ کا تحفظ کرنا ہوگا، قانون کی حکمرانی کو طاقت کی حکمرانی پر غالب آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  ججز کا تبادلہ درست قرار، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا