ویب ڈیسک: مکہ مکرمہ کے ڈپٹی گورنر اور حج و عمرہ کمیٹی کے وائس چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ حج انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے پر اللہ کے شکرگزار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایامِ حج کے دوران حجاج کرام کی سلامتی، صحت، سہولت اور دیگر تمام انتظامات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل کو پہنچے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری سعادت ہے کہ ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا موقع حاصل ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں تمام سرکاری اور متعلقہ ادارے حجاج کرام کی خدمت میں متحد اور متحرک رہے۔
