ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کا زور ہے، دوران عید درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا پہنچا، جبکہ لو لگنے سے زیادہ تر لوگ ہسپتال جا پہنچے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس دوران درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، جہاں میدانی علاقوں میں موسم نہایت گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا درجہ حرارت گزشتہ روز 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع تخت بھائی میں 41، تیمرگرہ، دیر بالا اور چترال میں 35، کالام میں 29 جبکہ مالم جبہ میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
