پشاور میں 10 گھنتے لوڈشیڈنگ

پشاور میں 10 گھنتے لوڈشیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی،رنگ روڈبند

ویب ڈیسک: پشاور میں 10 گھنتے لوڈشیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی، مظاہرین نے رنگ روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بند کر دیا۔ حکومت اور پیسکو کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،عوام لوڈشیڈنگ سے عاجز اگئے، رنگ روڈ کبوتر چوک میں شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے وعدہ کیا گیا تھا کہ عید کے دوران بجلی لوڈشیڈنبگ نہیں کی جائیگی، لیکن انہی دنوں 10، 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے، جو ظلم کی انتہا ہے۔ رنگ روڈ کبوتر چوک میں شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا، جس سے مصروف سڑک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف شدید گرمی ہے، اوپر سے لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں‌سڑکوں پر آنا پڑا، مظاہرین کاکہنا تھا کہ 10، 10 گھنتے بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ناقابلِ برداشت ہے۔ یاد رہے کہ صوبائِی دارالحکومت پشاور میں 10 گھنتے لوڈشیڈنگ پر عوام کا پارہ ہائی ہو گیا اور انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے رنگ روڈ بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  جنگی مجرم نیتن یاہو نے امریکی خارجہ پالیسی یرغمال بنا لی، ایران